عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر آںے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کا امکان ہے ، پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔
پاکستان کو اگلے تین سال میں 2 ارب ڈالر فراہم کرینگے ، صدر ایشیائی بینک
ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ دوست ممالک کی جانب سے قرض رول اوور کی یقین دہانیاں بھی ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں سی پیک سیمینار سے خطاب میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ بورڈ میٹنگ میں کل اُمید ہے کہ آئی ایم ایف 7 ارب ڈالرز پروگرام کی منظوری دے گا۔