تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 82 ہزار کی حد عبور کر لی۔
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کا بھائو 12 پیسے کم ہو کر 277 روپے 68 پیسے پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی کا بھائو 277 روپے ، 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ڈالر مزید 10 پیسے سستا
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 764 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا بعد ازاں کاروبار میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی جس سے انڈیکس 82 ہزار 247 کی سطح پر آ گیا۔
گزشتہ روز بھی کاروبار کے پہلے سیشن کے دوران انڈیکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا تاہم بعد میں کاروبار میں شدید مندی دیکھی گئی۔