ڈیلاویئر: امریکی صدر جوبائیڈن بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا نام بھول گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی نام بھول جانے کی عادت برقرار ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں اکثر سیاستدانوں اور صحافیوں کے ہجوم کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ڈیلاویئر میں پریس کانفرنس میں کواڈ لیڈروں کی میٹنگ کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن تذبذب کا شکار نظر آئے۔ جب وہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا تعارف کروانے لگے تو ان کا نام بھول گئے۔
امریکی صدر جو بائیڈن بھارتی وزیر اعظم کا نام لینے کے بجائے اونچی آواز میں بولے کہ آگے کس کی باری ہے؟
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آ گیا
واضح رہے کہ تقریب کے دوران بائیڈن اور مودی کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے وزیراعظم انٹونی البانی اور جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدہ نے انڈو پیسیفک خطے میں کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کینسر مون شاٹ اقدام کا آغاز کیا۔