معاہدے کی مدت مکمل، امیر جماعت اسلامی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

Hafiz Naeem

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے معاہدے کی پینتالیس دن کی مدت آج مکمل ہوگئی، کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ  لوگ تیار ہورہے ہیں، احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا، پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام کریں گے، حکومت کو عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو غیر ضروری طور پر زیادہ اختیارات دیئے گئے، ملک میں بجلی کا بحران ہے، پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

پی ٹی آئی سیاسی جماعت، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے، سپریم کورٹ

انہوں نے کہا کہ جن آئی پی پیز معاہدوں کی مدت پوری ہوگئی وہ ختم کریں، گزشتہ سال کی بہ نسبت لوگوں کابل دگنے سےزیادہ آرہا، آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے عوام سے وصول کیے جارہے ہیں، کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


متعلقہ خبریں