نریندر مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر


بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ جاتے ہوئے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں چوتھی کواڈ لیڈرزسمٹ میں شرکت کیلئے ہفتہ کو صبح سویرے دارالحکومت دہلی سے امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کیلئے روانہ ہوئے۔

غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار

اس سفر میں بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ “انڈیا ون” 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہا۔

بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ صبح 04:50 بجے لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا،نریندر مودی 36000 فٹ کی بلندی سے حافظ آباد، چکوال، اسلام آباد اور مردان کے اوپر سے ہوتے ہوئے صبح 05:35 بجے چترال سے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

اگرمیرے استعفے سے کسی کو فائدہ ہو تو میں تیار ہوں، گورنر خیبر پختونخوا

بین الاقوامی روایتی آداب کے منافی نریندر مودی نے حسب سابق پاکستانی حکومت یا عوام کیلئے خیرسگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔

ترجمان بھارتی وزیراعظم ہائوس کا کہنا ہے وزیراعظم مودی کی امریکہ روانگی سے قبل پاکستانی حکام سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی باضاطہ طور پر اجازت لی گئی۔

آئینی ترامیم،فضل الرحمان راضی نہ ہوئے تو کوشش ہوگی ہمارے نمبرز پورے ہوں،بلاول بھٹو

یاد ررہے کہ نریندر مودی اس سے قبل بھی کئی بار پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر چکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں