پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کے نام جذباتی پیغام جاری کر دیا ہے۔
شگفتہ اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے مرحوم شوہر کی چند یادگار تصاویر کرتے ہوئے ایک طویل جذباتی نوٹ تحریر کیا۔
شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ آپ چلے گئے ہیں لیکن آٓپ کی محبت، میراث اور یادیں ہمیشہ میرے دل اور ہمارے بچوں کے دلوں میں نقش رہیں گی۔ ہماری زندگیوں میں آپ کی موجودگی ایک نعمت تھی اور میں اس وقت کے لیے بہت مشکور ہوں جو ہم نے ساتھ گزارے۔