اسرائیل نے الیکٹرک ڈیوائس دھماکوں کے ذریعے جنگ کا اعلان کر دیا، حسن نصراللہ

Hassan Nasrullah

بیروت: حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل نے الیکٹرک ڈیوائس دھماکوں کے ذریعے جنگ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں ںے کہا کہ گزشتہ 2 دن میں ہونے والے واقعات نے مجھے بولنے پر مجبور کیا۔ اسرائیل نے الیکٹرک ڈیوائس دھماکے کر کے تمام حدیں پارکر دیں۔

حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے دوران جو قومی یکجہتی نظر آئی وہ خوش آئندہ ہے۔ لبنان کے ڈاکٹرز اور خون کا عطیہ کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔ اسرائیل نے جان بوجھ کر لبنانی شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان دھماکوں میں استعمال ہونیوالے پیجرز کس ملک میں تیار ہوئے ؟ نیا تنازع کھڑا ہو گیا

انہوں نے کہا کہ یہ جنگی وار اور اسرائیل کی جانب سے جنگ کا اعلان ہے۔ لبنان میں ڈیوائس دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ الیکٹرک ڈیوائس دھماکوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ اسرائیل نے ایک منٹ میں 4 ہزار سے زائد افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیل کی جانب سے مواصلاتی آلات میں دھماکوں سے 37 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ لبنانی وزیر صحت کے مطابق مواصلاتی آلات کے دھماکوں میں 3 ہزار 539 افراد زخمی بھی ہوئے۔


متعلقہ خبریں