قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فیصل آباد میں جاری چیمپئنز کپ میں ڈولفنز کے خلاف شاندار سنچری جڑ دی۔
بابراعظم نے 100گیندوں پر 104رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
بابراعظم کی کپتانی خطرے میں، تینوں فارمیٹ کا ایک ہی کپتان مقرر کئے جانے کا امکان
بابر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسٹالئنز نے ڈولفنز کو جیت کے لیے 272رن کا ہدف دیا ہے۔ اسٹالئنز کے یاسرخان نے 46اور شان مسعود نے 34رن بنائے۔