پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں 15 اکتوبر سے بلا ک کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی ا ے نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ فوت ہونے والے مرد و خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والے فوری طور پر سمیں اپنے نام پر کروائیں، مقررہ میعاد کے بعد ایسی تمام سمیں بند کردی جائیں گی۔
بائی فیشل سولر پینلز روایتی پینلز سے 30 فیصد زیادہ بجلی پیدا کر سکتے ہیں
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سمیں اپنے نام ٹرانسفر کروانے کیلئے صارفین کو فوت شدہ اپنے عزیز کے اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور فوت شدہ کے ساتھ رشتے کے سرکاری ثبوت کی کاپی کے ہمراہ قریبی فرنچائز سے رابطہ کرنا ہوگا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ فرنچائز دستاویزات کی تصدیق کے بعد سم فوت شدہ شخص کے شناختی کارڈ پر جاری شدہ سم اس کے عزیز کے نام منتقل کرے گی۔