واشنگٹن: وائٹ ہاؤس ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ لبنان میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکہ ملوث نہیں۔ لبنان کے ساتھ مسئلہ سفارتی کوششوں سے ہی حل ہو گا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کا حل مزید فوجی آپریشن میں نہیں ہے۔
جان کربی نے لبنان دھماکوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نہیں چاہتے۔ لبنان میں ہونے والے سائبر حملوں میں امریکہ ملوث نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں پیجرز کے بعد واکی ٹاکی میں بھی دھماکے،14افراد جاں بحق،450زخمی
انہوں ںے کہا کہ اب بھی سمجھتے ہیں لبنان کے ساتھ مسئلہ سفارتی کوششوں سے حل ہو گا۔ نیا محاذ کھلنے سے روکنے کے لیے پیچیدہ سفارتی عمل سے گزر رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ سائبر حملوں کا جنگ بندی مذاکرات پر کیا اثر ہو گا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔