اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک

state bank

کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان نے کہا ہے کہ اگست 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق اگست 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، جولائی 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24.60 کروڑ ڈالر تھا اور اگست 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15.20 کروڑ ڈالر تھا۔

گزشتہ مالی سال 2 ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال خسارے میں 81 فیصد کمی ہوئی۔ رواں مالی سال پہلے 2 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال پہلے 2 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 89.30 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ اگست 2023 کے مقابلے میں اگست 2024 میں ترسیلات زر 40 فیصد اضافہ ہوا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست 2024 میں ترسیلات زر 2.90 ارب ڈالر آنے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ کم ہوا ہے۔ رواں مالی سال پہلے 2 ماہ میں ترسیلات زر میں 44 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد معمولی کمی

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اگست میں 11515 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد اگست 2024 تک 7 لاکھ 35 ہزار 113رہی۔

اگست میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 16.50 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔ روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں ستمبر 2020 سے اگست 2024 تک 8.58 ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے اگست 2024 تک 1.64 ارب ڈالر نکلوائے گئے اور جمع کرائے گئے 5.44 ارب ڈالر پاکستان میں استعمال ہوئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں