قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے چکن گونیا کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔
کوآرڈینیٹر برائے صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈوائزری چکن گونیا کے حوالے سے بروقت اور مناسب اقدامات کے لئے صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے۔
چیمپئنرون ڈے کپ ،مارخورز نے ڈولفنز کو شکست دیدی
انہوں نے کہا کہ چکن گونیا ایک وائرل بیماری ہے جو چکن گونیا وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔یہ بیماری ایڈیس نامی مچھر کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ بیماری ڈینگی سے ملتی جلتی ہے اور زیادہ تر ٹروپیکل ممالک میں پائی جاتی ہے جبکہ اس بیماری کے زیادہ تر کیسز افریقہ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔
تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ کا بیگ لاک ختم
پاکستان میں کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے چکن گونیا کے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کیسز کی بروقت شناخت اور تصدیق کے ساتھ ساتھ ، بیماری کے پھیلائو کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔