سابق صدر عارف علوی اور جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عارف علوی کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام پہنچایا کہ حکومت عدلیہ پر شب خون مارنا چاہتی تھی جسے اپوزیشن نے مل کر ناکام بنایا، ہم آپ کے کردار کو سراہتے ہیں۔
اپوزیشن کو اپنی ترامیم لانی چاہئیں ، مولانا فضل الرحمن کا پی ٹی آئی کو مشورہ
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو عوامی جمہوری معاملات پر ایک ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام دیا۔ عارف علوی نے آئینی ترمیمی بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو سراہا، اور ان کی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جے یو آئی سربراہ نے ترمیمی بل کے معاملہ پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔