گدھوں کی کھال سے ادویات کی تیاری، قیمتیں بڑھ گئیں

گدھوں کی کھال

چین میں گدھوں کی کھال سے ادویات کی تیاری کے نتیجے میں پاکستان میں گدھوں کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چہرے کی کریم میں استعمال ہونے والے گدھے کی قیمت 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے،کراچی میں گزر بسر کے لئے گدھا گاڑی چلانے والے افراد اس کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں ہر ہفتہ لگنے والی گدھا منڈی میں مقامی خریدار کم ہی نظر آتے ہیں جس کی بڑی وجہ گدھوں کی بڑھتی قیمتیں ہیں۔

پاکستان کے عالمی بانڈز کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان

فروخت کنندگان کے مطابق چین میں گدھوں کی طلب بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،رپورٹ کے مطابق چین میں گدھوں کی کھال سے کاسمیٹکس کی مختلف اشیا بنائی جاتی ہیں جبکہ ای جیا نامی دوا بھی تیار ہوتی ہے۔

جس کے لئے ہر سال لاکھوں گدھوں کو ذبح کیا جاتا ہے،گدھا گاڑی چلانے والوں نے کہاکہ پہلے جو گدھا آٹھ سے بارہ ہزار کا مل جاتا تھا اب 30 سے 35 ہزار روپے کا ملتا ہے جس کی وجہ سے دیہاڑی مشکل ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں