سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج کے خدشے کے پیش نظر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیاہے۔
لازمی سروس ایکٹ کے تحت ڈسکوز، این ٹی ڈی سی اور جنکوز میں احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی،اس کے علاوہ یونین سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
آئی پی پیز کا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
وفاقی حکومت نے 6 ماہ کے لیے تمام پاور سیکٹرزکے اداروں پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے اور وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پاور ڈویژن نے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔