وفاقی حکومت نے 6 شہروں میں گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے کرائے کی حد بڑھا دی ہے۔
نیوز ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق سٹیٹ آفس نے اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں رہائشی مکانات کرایہ پر لینے کے لیے کرائے کی حد پر نظر ثانی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے سستا ہوگیا
سٹیٹ آفس کی دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اسلام آباد اور دیگر پانچ شہروں میں رہائش کے لیے مارکیٹ کے کرائے کی شرحوں کا اندازہ لگانے کے لیے ایک جامع سروے کے بعد کرائے پر نظر ثانی کی منظوری دی ہے۔
یہ دیکھا گیا ہے کہ رقبہ یا شعبے کی بنیاد پر کرائے کی شرحیں نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہیں۔سروے کی تفصیلات مکمل کرنے کے بعد، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رہائش کے مارکیٹ ریٹ حسب ذیل ہیں۔
کونسی چیز مہنگی ہوئی کونسی سستی؟ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری
بی ایس 1 سے 2 ملازمین کے لیے کرایہ کی حد 7,029 سے بڑھا کر 10,192 روپے ، BS 3 سے 6 ملازمین کیلئے کرایے کی حد10,980 سے بڑھا کر15,921 روپے کردی گئی ہے۔
اسی طرح BS 7 سے 10 ملازمین کے لیے کرایہ کی حد 16,403 سے بڑھا کر23,784 روپے، BS 11 سے 13 تک کے ملازمین کیلئے کرائے کی حد 24,744 سے بڑھا کر 35,878 روپے ہوگئی ہے ۔
پاک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کے مستقبل کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ریاض پیرزادہ
BS 14 سے 16 تک کے ملازمین کیلئے کرایہ کی حد 31,085 سے بڑھ کر 45,073 روپے،بی ایس 17 سے 18 کے ملازمین کے لیے کرایہ کی حد 41,147 سے بڑھ کر59,663 روپے کردی گئی ہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 ملین ڈالرکااضافہ
BS 19 کیلئے کرائے کی شرح 54,704 سے بڑھ کر79,320 روپے ،گریڈ 20 کیلئے 68,700 سے بڑھ کر99,615 روپے، گریڈ 21 کیلئے82,261 سے بڑھ کر 119,728 روپے ،BS 22 افسران کے کرایے کی حد 99,444 سے بڑھا کر 142,743 روپے کردی گئی ہے۔