نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک مہمان بن گئے

ڈاکٹر ذاکر نائیک

پاکستانی کامیڈین، یوٹیوبر و پوڈکاسٹر نادر علی نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اپنے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدعو کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی چاہنے والے بستے ہیں اور ان تمام کو نادر علی نے حال ہی میں خوش ہونے کا بہترین موقع فراہم کردیا ہے۔

نادر علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنے پوڈ کاسٹ میں ڈاکٹرذاکر نائیک کا استقبال کرتے اور ان سے باتیں کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔

11 سالہ بچی نے 34 دن میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا

پوسٹ کے کیپشن میں نادر علی نے اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر یہ خبر حتمی ہے کہ میری اگلی پوڈ کاسٹ کے مہمان ڈاکٹرذاکر نائیک ہوں گے۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ڈاکٹرذاکر نائیک کے چاہنے والے بے انتہا خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ یہ آپ کی آج تک کی سب سے بہترین پوڈ کاسٹ ثابت ہوگی جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ پوڈ کاسٹ آپ کی بہت بڑی کامیابی ہے نادر۔


متعلقہ خبریں