این اے 171 ضمنی انتخابات،پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا


رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا معرکہ پیپلز پارٹی نے جیت لیا۔

ریٹرنگ آفیسر نے رزلٹ کا فارم 47 جاری کردیا جس کے مطابق مخدوم طاہر رشید الدین نے ایک لاکھ 16 ہزار 429 ووٹ حاصل کیے،پی ٹی آئی کے امیدوار حسان مصطفیٰ نے58 ہزار 251 ووٹ حاصل کیے۔

ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی

حق رائے دہی استعمال کرنے کی شرح 35 اعشاریہ 79 فیصد رہی،این اے 171 میں رجسڑڈ ووٹر کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 648 ہے، ایک لاکھ 81 ہزار 686 ووٹ ڈالے گئے، 3ہزار 201 ووٹ مسترد ہوئے۔

واضح رہے یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں