بارش کا پہلا قطرہ ،ایک آئی پی پی کا بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان


ایک انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر کی طرف سے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او ،آئی پی پی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ریٹرن آن ایکیوٹی کو رضا کارانہ 18 فیصد سے 10 فیصد کر رہے ہیں۔

لیسکو نے اربوں روپے کے نادہندہ وفاقی و صوبائی اداروں کی فہرست جاری کردی

اس موقع پر آئی پی پی مالک شہریار چشتی کا کہنا تھا کہ قیمت اس لیےکم کر رہےہیں کہ صارف بجلی خرید نہیں پا رہا،پاکستان میں انرجی کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے،صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے کام کرنا ہو گا۔

بجلی کی قیمت کم ہوگی تو ہی صارفین کو ریلیف مل سکے گا ،آئی پی پیز کے تحت ہمیں بھی صارفین کو سہولت دینا ہوگی ،حکومت کو بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے تجاویز دینے جارہے ہیں۔

بجلی ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ 2021میں 11 فیصد کپیسٹی ادائیگی کم کی گئی تھی،مقامی دریافت ہونے والی گیس کےاستعمال کی اجازت دی جائے ،پاکستان میں گیس کی دریافت ہوئی جس کو ابھی استعمال نہیں کیا جارہا۔

مقامی گیس کے استعمال سے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرسکتے ہیں ،1994 کےمعاہدے کے تحت100 فیصد ریٹ آف ریٹرن ڈالر میں تھا ،ریٹ آف ریٹرن پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویز دے رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں