ایپل کے آئی فون کی ”16 سیریز“ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، جس میں آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو، اور 16 پرو میکس شامل ہیں۔
یہ فونز اس ماہ کے آخر میں پاکستان سمیت عالمی سطح پر متعارف کرائے جائیں گے۔ بنیادی آئی فون 16 کی قیمت امریکہ میں 800 ڈالر ہے،آج کے کرنسی ریٹ کے مطابق یہ پاکستانی دو لاکھ 22 ہزار 735 روپے بنتے ہیں۔
اس قیمت کے اوپر 25 فیصد مقررہ سیلز ٹیکس شامل کرنے سے یہ قیمت دو لاکھ 79 ہزار 154 روپے روپے تک پہنچ جاتی ہے۔
لیکن ہم ابھی تک مقامی خوردہ فروشوں کی طرف سے مقرر کردہ منافع کے مارجن کا حساب نہیں لے رہے۔
چونکہ ہمارے پاس اس کا درست اندازہ نہیں ہے، اس لیے ہم فرض کر سکتے ہیں کہ آئی فون 16 کی قیمت پاکستان میں تین لاکھ 30 ہزار روپے سے زیادہ ہوگی، لیکن قیمتیں مختلف ریٹیلرز میں مختلف ہو سکتی ہیں۔
چین میں آئی فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی
اسی طرح، آئی فون 16 پلس، جس کی قیمت 900 ڈالر ہے، آسانی سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے تک جاسکتا ہے۔
دریں اثنا، سب سے مہنگا آئی فون 16 پرو میکس، جو کہ امریکہ میں 1 ہزار199 ڈالر میں ریٹیل ہوگا، اس کی قیمت 5 لاکھ روپے سے بھی اوپر جاسکتی ہے، جبکہ اس کے زیادہ سٹوریج والے ویریئنٹس 6 لاکھ روپے تک میں ملنے کی توقع ہے۔
ایپل آئی فون 16 پرو اور پرو میکس کو بیٹری لائف اور نئے کیمروں میں ”زبردست چھلانگ“ قرار دیا گیا ہے۔
تاہم، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اوپر بیان کردہ قیمتیں خالصتاً قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں اور اصل قیمتوں کا اعلان صرف اس وقت کیا جائے گا جب فون پاکستان میں آجائے گا۔