بجلی ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

electricity

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 74 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، اضافے کا اطلاق ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

بجلی صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ 6ستمبر کو وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں