عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2524 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 64 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔
فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ، قیمت 2 لاکھ ، ساڑھے 61 ہزار ہو گئی
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہو گئی ہےے۔