بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں،بیان پر معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں ،بیان پر معافی مانگنے والوں کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے۔
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 21 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائیگا
انہوں نے مزید کہا کہ ساری پارٹی کو ہدایت ہے اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا ،پہلے کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے ،آج یہ دروازے بند کر رہا ہوں ۔
پارٹی کے 6لوگ اسٹیبلشمنٹ سے بات کر رہے تھے ،اجازت دیتے ہیں یا نہیں 21ستمبر کو لاہورمیں جلسہ کریں گے۔