ارکان کو پارلیمنٹ کو اندر سے گرفتار کرنا مناسب نہیں ، شیخ رشید

شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کو گرفتار کرنا نامناسب ہے۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 20 ستمبر تک انتظار کریں، دیکھیں آسمان کیسے کیسے رنگ بدلے گا۔

ٹیکنوکریٹس کے انٹرویوز شروع ہو چکے ، 20 ستمبر تک نئی حکومت آ سکتی ہے ، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے کوئی گلہ نہیں موسم ابر آلود ہے ، میرا کسی سے رابطہ نہیں،اس اسمبلی کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا ، چیف جسٹس کا ایکسٹینشن نہ لینے کا بیان جاندار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ‏سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ فیصلے کی مطابق توشہ خانہ 2، القادر ٹرسٹ کیس ختم ہیں، بیرسٹر گوہر

ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتاری سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹوں کو بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں