وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ طے پاگئی۔
شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر بروز ہفتہ شام پانچ بجے جاتی امراء میں ہوگی، تقریب نجی نوعیت کی ہوگی جس میں قریبی رشتہ دار اور خاندان کے دیگر افراد شریک ہوں گے۔
شریف خاندان کی جانب سے تاحال شادی کے استقبالیے یا کسی اور تقریب کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ماہ نور کی شادی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حال ہی میں ان کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن گئی تھیں، وہ تقریب میں شرکت کے بعد بدھ کو لاہور واپس پہنچی ہیں۔
ماہ نور کے بھائی جنید صفدر نے جنوری میں شیزہ علی روہیلے سے شادی کی تھی، جو سابق رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہے جس کی تقریبات کئی روز تک جاری رہی تھیں، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی تھیں۔
