جادو کرنے پر 7 سال تک قید ، 10 لاکھ روپے جرمانہ ، سینٹ میں ترمیمی بل پیش

سینٹ

سینٹ میں جادو ٹونے کی روک تھام سے متعلق فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے پیش کردہ بل میں کہا گیا ہے کہ جادو کرنے یا اس کی تشہیر کرنے والے شخص کو 6 ماہ سے7 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا اور جرم ناقابل ضمانت ہو گا۔

اسلام آباد میں بلا اجازت جلسہ کرنے پر 3 سال قید ہو گی ، سینٹ کمیٹی میں بل منظور

علاوہ ازیں ثمینہ ممتاز نے صدر وزیر اعظم سمیت پبلک آفس رکھنے والوں کی کم از کم تعلیم گریجویشن ہونے کا آئینی ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کیا۔

بل میں کہا گیا ہےکہ صدر مملکت، وزیر اعظم کی تعلیمی قابلیت کم سے کم گریجویشن ہو۔ گورنر، وزیر اعلیٰ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر گریجویٹ ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں