اساتذہ کی قلت ، بلوچستان میں 3 ہزار 694 اسکول بند

بلوچستان

بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر میں 3 ہزار 500 سے زائد اسکول اساتذہ کی قلت کے باعث غیر فعال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

رکن بلوچستان اسمبلی کے سوال پر تحریری جواب میں محکمہ تعلیم نے بتایا کہ فروری میں نئی حکومت کے آنے کے بعد سے 542 اسکول بند ہو چکے ہیں، جس کے بعد تمام 35 اضلاع میں لڑکوں اور لڑکیوں کے غیر فعال اسکولوں کی تعداد 3 ہزار 694 ہو گئی ہے۔

خیبرپختونخوا، طلبہ کو زمین پر بٹھا کر پڑھانے والے 3 اسکولوں کے اساتذہ معطل

سب سے زیادہ پشین میں 254 ، خضدار 251، قلات 179، قلعہ سیف اللہ 179 ، بارکھان 174 ، آوران 161  اور کوئٹہ میں 152 اسکول غیر فعال ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے آبائی شہر ڈیرہ بگٹی میں 13 اسکول بند ہیں، دستاویزات کے مطابق صوبے میں اس وقت تقریباً 16 ہزار اساتذہ کی کمی ہے۔

 


متعلقہ خبریں