جنوبی وزیرستان میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق وانا رستم بازار میں النور مسجد کے قریب ایس ایچ او اللّٰہ نواز کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا، جس سے 11 افراد زخمی ہوئے اورگاڑی کو نقصان پہنچا۔
جنوبی وزیرستان میں بم دھماکا ، قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق ، 3 زخمی
اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 11 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔