عمران خان کو 15دن میں نہ چھوڑا گیا تو خود رہا کرائینگے، علی امین گنڈا پور


وزیراعلی ٰخیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگرعمران خان کو 15دن میں نہ چھوڑا گیاتو خود رہا کرائینگے۔

اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہاکہ وکلا نے بتایاکہ عمران خان کے کیسز ختم ہوچکے ہیں، ایک سے 2 ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کریں گے۔

نیوز اینکر عبداللہ حسن خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

میں آپ کی قیادت کروں گا اور پہلی گولی میں کھاؤں گا اور آگے میں ہوں گا،این آر او دینے والے ہار چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے۔

قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے، این او سی ہونہ ہواگلا جلسہ لاہور میں ہوگا،جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف سکولز کی طرف سے کل چھٹی کا اعلان

دوسری جانب ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ اسلام آبادپولیس نے کارکنان کیساتھ زیادتی اورناانصافی کی ،کارکنوں کا پولیس پر پتھراؤ من گھڑت کہانی ہے۔

انتظامیہ اور پولیس حکومت کی آلہ کار بنی ہوئی ہے،حکومت تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کا موقع چاہتی تھی،معاہدے کی خلاف ورزی پہلے اسلام آباد انتظامیہ نے کی۔


متعلقہ خبریں