پی ٹی آئی جلسہ، اسلام آباد میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند

اسلام آباد

اسلام آباد میں آج تحریک انصاف کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل بند کردی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنگجانی میں آج پی ٹی آئی کو دوپہر کے جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔ جلسے کی سیکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

تحریک انصاف کا جلسہ ، اسلام آباد کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو شدید مشکلات

اس حوالے سے میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق بس سروس راولپنڈی صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ہے۔ راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ فیض آباد کے مقام پر بھی میٹرو بس سروس  مکمل سیل کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی جلسے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں کو ملانے والے متبادل راستے کھلے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں