پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں سیکرٹری جنرل کے استعفی کے بعد ایک اور اہم عہدہ خالی ہو نے کی توقع کی جارہی ہے، ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو ہٹانے کے لیے بانی عمران خان نے اجازت دے دی ہے۔
8 ستمبر کا جلسہ ، اسد قیصر کی عوام سے شرکت کی اپیل
ذرائع کے مطابق رؤف حسن پر کچھ پارٹی رہنماؤں کو عدم اعتماد تھا اب نئے سیکریٹری اطلاعات کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام سرفہرست ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سیکریٹری جنرل کی تعیناتی کے بعد سیکریٹری اطلاعات کو تبدیل کیا جائے گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، ان کی جگہ سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے جبکہ سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
8 ستمبر کا جلسہ ، اسد قیصر کی عوام سے شرکت کی اپیل
دریں آثنا عمر ایوب نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 ستمبر کو استعفیٰ منظور کر لیا تھا، 22 جون کو استعفیٰ دیا جو قبول نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ورکر بن کر کام کرتا رہوں گا، کارکن اسلام آباد جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کے بطور سیکرٹری جنرل نامزدگی کا علم نہیں۔