پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سنگجانی جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک انصاف کا مویشی منڈی سنگجانی اسلام آباد کے مقام پر جلسہ ہوگا۔
اس سے قبل اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں سنگجانی جلسہ گاہ پہنچی تھیں، جہاں پولیس نے جلسہ گاہ کی جگہ سے پی ٹی آئی ورکرز اور سامان ہٹانے کا کہا تھا۔
جس کے بعد علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس ٹیم کے بلال اعجاز اور فیصل امین گنڈاپور سے مذاکرات ہوئے، اور وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی مداخلت کے بعد جلسے کی جگہ تبدیل کی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
فیصل امین اور بلال اعجاز نے جلسہ گاہ سے سامان سمیٹنے کا حکم دیا، جس کے بعد جلسہ اب سنگجانی مویشی منڈی کے پاس گراؤنڈ میں جی ٹی روڈ کے قریب ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد انتظامیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تھا، جبکہ جلسہ گاہ کی جگہ پر موجود فیصل امین کو علی امین گنڈاپور نے جگہ کی تبدیلی سے آگاہ کیا۔