حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ


وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے بچت کرنے کیلئے سرکلر جاری کردیا۔

سرکلرکے مطابق وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں 3 سال سے خالی اسامیاں ختم ہوجائیں گی، ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے سوا کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی، حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

ججز ، بیوروکریٹس اور وزراء کی سکیورٹی پر ماہانہ 4 کروڑ ، 78 لاکھ کے اخراجات

تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی، ایمبولینس، طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر استثنیٰ ہوگا، ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق اسپتالوں ،لیبارٹریز، زراعت، اسکولوں کیلئے مشینری اور آلات کی خریداری ہوسکے گی۔


متعلقہ خبریں