معروف اداکار فیروز خان نے طویل عرصے بعد سابقہ گرل فرینڈ سجل علی کے بارے میں بات کی ہے۔
حال ہی میں فیروز خان نے اپنی بہن حمائمہ ملک کے ہمراہ بھارتی صحافی فریدون شہریار کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔ف
یروز خان نے بالی ووڈ میں کام کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ہدایت کار امتیاز علی کے ساتھ جبکہ اداکاراؤں میں عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔
حجاب کا مطلب صرف سر چھپانا نہیں، نمرہ خان
ایک سوال پر انہوں نے کہا میں سلمان خان اور عامر خان کا بہت بڑا مداح ہوں۔انہوں نے رنبیر کپور سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے رنبیر کپور کی فلم راک اسٹار بہت پسند ہے۔
میں نے یہ فلم دیکھ کر ہی اداکاری شروع کی تھی، اگر کبھی اداکار سے ملاقات ہوئی تو میں ان سے فلم راک اسٹار میں کام کرنے کا تجربہ پوچھوں گا۔
بھارتی صحافی نے ایک سیگمنٹ کے دوران فیروز خان سے پوچھا کہ اگر سجل علی آپ کو چینی کے بجائے نمک ملی ہوئی چائے دیں تو آپ کیا کریں گے؟اس سوال کے جواب میں فیروز خان نے کہا کہ میں سجل علی کی جانب سے دی گئی نمک والی چائے بھی پی لوں گا۔