واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کیس میں اعتراف جرم کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید اور 10 لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی ڈسٹرکٹ جج کے مطابق ہنٹر بائیڈن کو شیڈول کے مطابق 16 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی۔ جوبائیڈن کے بیٹے نے ٹیکس فراڈ کیس میں تمام 9 الزامات کو تسلیم کیا۔
پراسیکیوشن نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کی تاریخ پر اعتراض نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای نے غیرملکیوں کیلئے ویزا ایمنسٹی اسکیم متعارف کر دی
رپورٹ کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس کی مد میں کم از کم 14 لاکھ ڈالر ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہنٹر بائیڈن کے اعتراف جرم کا مقصد اپنے خاندان کو مزید شرمندگی سے بچانا ہے۔