شہدائے وطن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، سروسز چیف و مسلح افواج

ISPR

راولپنڈی: سروسز چیف اور مسلح افواج نے 6 ستمبر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں نے زبردست مشکلات کے خلاف بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا۔ افواج پاکستان نے فیصلہ کن انداز میں دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے دشمن کی عزائم ناکام بناتے ہوئے ایک تاریخی فتح حاصل کی۔ جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ 1965 کی جنگ امید کی کرن تھی۔ جس نے مصیبت کے وقت قوم کے لیے عزم کی مثال قائم کی۔

آج ان شہداء کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے 1947 سے پاکستان کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کو بھی خراج تحسین جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور جنگ میں لازوال قربانیاں دیں۔ شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ہم ان سابق فوجیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ جو بہادری سے لڑے اور ان سابق فوجیوں کی بہادری اور بے لوثی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں سٹریٹجک استحکام کیلئے ہماری مسلح افواج کا کردار کلیدی ہے،وزیر اعظم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات اور چیلنجوں سے ملک کے دفاع کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر ستمبر1965 کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے وطن کے دفاع کو تیار ہیں۔

ہم اپنے تمام شہدا اور سابق فوجیوں کے خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آئیے اس یوم دفاع کے موقع پر اپنے شہدا اور ہیروز کی یاد کو مل کر خراج عقیدت پیش کریں۔ ان کی قربانیاں ہمیں ایک مضبوط، زیادہ خوشحال اور پرامن پاکستان کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں