سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ مشتاق کا نکاح انٹریئیر ڈیزائنر کے کاروبار سے منسلک محمد دیان سے ہوا ہے، مشتاق احمد نے بیٹی کا نکاح خود پڑھایا،نکاح کی محفل کا انعقاد لاہور کے علاقے کینٹ کی مقامی مسجد میں ہوا۔
آسان اقساط پر گھر بنانے کیلئے قرض فراہم کر رہے ہیں، مریم نواز
مشتاق احمد کی بیٹی کے نکاح کے موقع پر کاروباری،کرکٹرز و سماجی شخصیات نے شرکت کی،سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کی رخصتی کی تقریب 20ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔