عمران خان کی جیل انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 13 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

islamabad high court

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل انتظامیہ کی 18 جولائی کے عدالتی حکم پر نظر ثانی کی متفرق درخواست اور بانی پی ٹی آئی کی جیل انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 13 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل انتظامیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیوں کو نہ ملنے دینے کے معاملے پر سماعت کی۔

فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے ، عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

عدالت نے جیل انتظامیہ کی نظر ثانی کی درخواست کو توہین عدالت کے مرکزی کیس کے ساتھ یکجا کر دیا۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل عمر ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی اور جیل انتظامہ کے درمیان طے شدہ ایس او پیز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت تیرہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ایس او پیز کا ریکارڈ وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp