مرغی کا گوشت اور انڈے پھر مہنگے ہو گئے

مرغی کا گوشت chicken

لاہور، مرغی کا گوشت گزشتہ دو روز سستا ہونے کے بعد دوبارہ مہنگا ہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت بھی بڑھ گئی۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کے نرخوں میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 562 روپے مقرر کی گئی ہے۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی سات روپے تک اضافہ ہوا ہے، گزشتہ دو دنوں میں مرغی کے گوشت کے نرخوں میں 22 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز میں گھی، آئل، چائے سمیت 800 اشیاء کی قیمتوں میں کمی

گزشتہ کئی دنوں سے انڈوں کی قیمت 301 روپے کی سطح پر برقرار تھی لیکن اس میں ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈوں کی قیمت 302 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق پیاز کی قیمت میں مزید 3 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے پیاز کی فی کلو قیمت 148 روپے ہو گئی ہے۔

آلو کی قیمت 85 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے ٹماٹر 95 روپے کلو ہو گئے ہیں، مٹر کی قیمت میں مزید بیس روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے مٹر 300 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔

سبز مرچ کا ریٹ 100 روپے کلو، ادرک 590 روپے کلو، فارمی کھیرے کی قیمت 110 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ دیسی لیموں کی قیمت 620 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، کریلے 140 روپے میں دستیاب ہیں۔


متعلقہ خبریں