ایلون مسک کا ایکس ٹی وی ایپلی کیشن متعارف کرانے کا اعلان

Elon Musk

نیویارک: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایکس ٹی وی ایپلی کیشن متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایکس پر پوسٹ کی جانے والی طویل دورانیے کی ویڈیوز کو اب اسمارٹ ٹی وی پر دیکھنا ممکن ہو گیا۔ تاہم یہ سروس ابھی محدود صارفین کو میسر ہو گی۔

ایکس کی ایپلی کیشن مخصوص کمپنیوں کے ٹیلی ویژن ماڈلز میں کام کرے گی۔ ایپلی کیشن استعمال کرنے کے لیے ایکس اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا ضروری ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون کے استعمال سے کسی طرح کا کینسر نہیں ہوتا، تحقیق

خیال رہے ایکس کے مالک ایلون مسک پلیٹ فارم کو ویڈیو فرسٹ پلیٹ فارم میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اشتہاری آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔

واضح رہے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین 2 گھنٹے طویل ویڈیو ایکس پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں