لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب ساٹھ فیصد سے زائد رہا، لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب ستر فیصد جبکہ اڑتالیس فیصد سے زائد لڑکے پاس ہوئے، پوزیش ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی، انعامات سے بھی نوازا گیا۔
لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان دو ہزار چوبیس کے نتائج میں، طالبات پھر بازی لے گئیں۔
ایک لاکھ نوے ہزار دو سو اٹھارہ طلباء نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شرکت کی، ایک لاکھ چودہ ہزار نو سو پچاسی پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب ساٹھ اعشاریہ چار پانچ فیصد رہا، چوراسی ہزار آٹھ سو گیارہ لڑکوں میں سے اکتالیس ہزار ایک سو انسٹھ جبکہ ایک لاکھ پانچ ہزار چار سو سات لڑکیوں میں سے تہتر ہزار آٹھ سو چھبیس پاس ہوئیں۔
نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے امیدواران کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ کو لیپ ٹاپ اور پچیس ہزار، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ کو پندرہ اور دس ہزار کیش انعام ملا، کامیابی پر خوش طلباء نے آئندہ بھی خوب محنت کرنے کا عزم کیا۔
لاہور بورڈ کے تحت کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے
بچوں کی اچھی کارکردگی پر والدین نازاں اور مستقبل میں بھی ان کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں۔
بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں گورنمنت کالجز کے ستاون ہزار نو سو اڑسٹھ طلباء میں سے سینتیس ہزار پانچ سو تیرہ، نجی کالجز کے اکہتر ہزار دو سو چھیالیس میں سے باون ہزار آٹھ سو تئیس بچے کامیاب ہوئے۔