اسلام آباد: مشیروزارت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں سے ان ڈائریکٹ مذاکرات کا آغازہو چکا جو 9 مئی کی معافی سےمشروط ہیں۔
مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دانیال کے پرائیویٹ بل سےحکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ پارلیمان کو بھیج دینا چاہیے تھا۔ ججز کی تعداد بڑھنی چاہیے اس پر بات ہوسکتی ہے۔ جوسنیئرترین جج ہیں انہوں نےہی چیف جسٹس بننا ہے اور ہم کسی کی حق تلفی کی بات نہیں کررہے۔ ججز کی توسیع ہوئی تو سب کو ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کیسز کا بہت زیادہ بیک لاک ہے۔ سپریم کورٹ کے کیسزمیں18فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ججزکی تعداد بڑھنی چاہیے اور آئینی ترمیم سے تعداد کم زیادہ ہوسکتی ہے۔
بیرسٹرعقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ 22اگست کےجلسےکی منسوخی کا محمود اچکزئی کوبھی پتہ نہیں تھا، محمود اچکزئی کی مذاکرات کی بات کوخوش آئند سمجھتےہیں، اپوزیشن سے ان ڈائریکٹ بات چیت کا آغازہوچکا ہے جو براہ راست ٹاک نومئی کی معافی سےمشروط ہے