وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کیا بنگلہ دیش اور بھارت کے لوگ ہم سے زیادہ ذہین ہیں ؟یہاں تو ملک کی چابی اس شخص کو دیدی گئی جس نے کبھی یونین کونسل نہیں چلائی تھی۔
احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہےہیں، تعلیم و تحقیق کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا ، یورپ کی کامیابی کا انحصار مسائل کا حل یونیورسٹیز کی لیبارٹریز میں ڈھونڈنے پر ہے۔
وزارت صحت کا پمز ہپستال میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کا کام مکالے لکھنا نہیں بلکہ مسائل کا حل بتانا ہے ، وزیراعظم جلد نیشنل ایجنڈے کا اعلان کریں گے اور نیشنل ا یجنڈے میں ترجیحات کا تعین کریں گے ۔
ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا ہے ، ہمیں ملک میں امن ، استحکام اور پالیسی کے تسلسل کی ضرورت ہے ، ہمیں نہایت سنجیدگی کے ساتھ اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے ۔
مون سون بارشوں کا سلسلہ 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان
انہوں نے کہا کہ کیا بنگلہ دیش اور بھارت کے لوگ ہم سے زیادہ ذہین ہیں؟۔ اس ملک کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہم گاڑی کی چابی اس شخص کو نہیں دیتے جس نے گاڑی نہ چلائی ہو، یہاں تو ملک کی چابی اس شخص کو دیدی گئی جس نے کبھی یونین کونسل نہیں چلائی تھی ۔