مشعال کی کارکردگی غیر تسلی بخش ، بشریٰ بی بی کا نام استعمال کرنے ، پارٹی معاملات میں مداخلت کا الزام

مشعال یوسفزئی

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر برائے محکمہ سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لئے جانے کی اندرونی  کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی کے پارٹی کے مرکزی معاملات میں مداخلت پر اعتراضات اٹھائے جا رہے تھے، پارٹی کے سینئر رہنما نے علی امین گنڈا پور کو “ڈی نوٹیفائی مشعال” کا میسج بھیجا، سینیئر رہنما نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر میسج وزیر اعلیٰ کو بھیجا۔

خیبر پختونخوا کابینہ میں رد وبدل کا امکان ، 3 ارکان کی وزارت خطرے میں پڑ گئی

ذرائع نے بتایا کہ مشعال یوسفزئی صوبے کو چھوڑ کر مرکز میں زیادہ رہتی تھیں، ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو سینئر قیادت کی جانب سے شکایات ملی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشعال یوسفزئی پر ہر جگہ بشریٰ بی بی کا نام استعمال کرنے کا بھی الزام ہے، ان کی بطور مشیر محکمہ سماجی بہبود کارکردگی بھی غیر تسلی بخش تھی۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں