سمندری طوفان اسنیٰ کا اثر کمزور، محکمہ موسمیات کا دسواں الرٹ جاری

sea strom

کراچی: محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان اسنیٰ کی صورتحال کے حوالے سے دسویں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اسنیٰ عمان کے ساحل پر پہنچنے سے قبل ہی کمزور پڑ گیا ہے۔ موسمیاتی ادارے نے بتایا کہ طوفان اسنیٰ اب کراچی سے 500 کلومیٹر دور جا پہنچا ہے اور گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران یہ طوفان ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔

اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام تاریخ کا سب سے بڑا اور سستا رہائشی منصوبہ ہوگا، مریم نواز

اس وقت، ڈیپ ڈپریشن عمان کے مصیرہ آئی لینڈ سے 320 کلومیٹر اور مسقط سے 340 کلومیٹر دور ہے۔ ڈیپ ڈپریشن گوادر کے جنوب سے بھی 370 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل تک گہرے سمندر میں نہ جائیں تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔


متعلقہ خبریں