پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت بھی نہیں ملے گی، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے واضح اشارہ دیا کہ پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت بھی نہیں ملے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ جب تک پی ٹی آئی خود کو 9 مئی سے علیحدہ نہیں کرتی تب تک انہیں نہیں لگتا کہ انتظامیہ اسے جلسے کی اجازت دے گی۔

ایک سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر فیض حمید کے معاملے میں بانی پی ٹی آئی کا ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے تو بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کے لیے پنجاب یا وفاقی حکومت، کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 24 آئی پی پیز کو 10 سالوں میں 1200 ارب روپے سے زائد ادا کیے جانے کا انکشاف

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت انکوائری بورڈ کو اس کی پہلے سے قانونی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت بھی نہیں ملے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں