اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سفیان محسود جیسے باصلاحیت نوجوان کھیل کے میدان میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود سے ملاقات کی، جس نے اپنے شاندار کارنامے سے نہ صرف اپنے والدین بلکہ ملک پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ سفیان محسود نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے ۔ نوجوانوں کی توانائیوں کو بروئے کار لانے کے لیے کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اور یہ نوجوان کھیل کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔
ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی کمیٹی سےمستعفی
وزیرِ اعظم نے کہا کہ سفیان محسود جیسے باصلاحیت نوجوان کھیل کے میدان میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے رانا مشہود اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی مزید سرگرمیاں فراہم کی جائیں۔
سفیان محسود نے وزیرِ اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں سائنسدان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سفیان محسود سے اس کی مادری زبان پشتو میں بھی گفتگو کی اور اس کے والد، عرفان محسود سے بھی بات چیت کی۔
پرامن جلسہ کریں گے،این او سی کینسل نہیں کیاجاسکتا،بیرسٹر گوہرعلی
وزیرِ اعظم نے یوتھ پروگرام کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں کی اکیڈمی سے اشتراک کی ہدایت دی اور ملک بھر میں مختلف کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔