بغیر اجازت احتجاج : سابق سینیٹر مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا گیا


اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مشتاق احمد کو دھرنے میں پہنچنے پر گرفتار کیا، سابق سینیٹر ایکسپریس چوک پر غزہ بچاؤ مہم کے سلسلے میں پہنچے تھے۔پولیس نے ریلی کے متعدد شرکا کو بھی گرفتار کر لیا ایک اندازے کے مطابق12 سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بغیر اجازت احتجاج : سابق سینیٹر مشتاق احمد کو حراست میں لے لیا گیا

پولیس حکام نے کہا ہے کہ سینیٹر مشتاق کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔ این او سی نا ہونے کی وجہ سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔

 


متعلقہ خبریں