وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہوں نہ میں کسی ٹیم کا حصہ ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں جو پی ٹی آئی سے مذاکرات کر رہی ہو۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے مستقبل سےمتعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔
معیشت کی مضبوطی اور بجلی بلوں میں کمی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کرینگے ، نواز شریف
واضح رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف سے بالواسطہ بات چیت کیلئے مسلم لیگ ن محمود خان اچکزئی سے رابطے میں ہے اور ن لیگ نے اچکزئی کے توسط سے پی ٹی آئی کو براہِ راست پس پردہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کو پارٹی قیادت نے محمود اچکزئی سے بات چیت کا ٹاسک دیا ہے۔