اگلے ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز دستیاب ، 5 چھٹیوں پر ہونگے ، روسٹر جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔

روسٹر کے مطابق 2 سے 6 ستمبر تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز دستیاب ہونگے، آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 3 سنگل اور ایک ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

افسر کیسے غائب ہو گیا ، اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پتہ ہی نہیں ، ریاست کی رٹ کہاں گئی ؟ لاہور ہائیکورٹ

جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آئندہ ہفتے دستیاب ہوں گے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز صرف 2 ستمبر کو سماعتوں کیلئے دستیاب ہونگی۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 5 ججز آئندہ ہفتے چھٹیوں پر ہونگے ، ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں کی درخواست دیدی

واضح ر ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 10 جولائی سے 10 ستمبر موسم گرما کی تعطیلات ہیں۔


متعلقہ خبریں